اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لال مسجد کے مقتول نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی کے بیٹوں صاحبزادہ ہارون الرشید غازی اور صاحبزادہ حارث رشید غازی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144کی خلاف ورزی اور اسلحہ و فوجی وردی برآمدگی کیس سے عدم ثبوت و عدم شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کردیا۔
صاحبزادہ ہارون الرشید غازی اور صاحبزادہ حارث رشید غازی نے عدالتی فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیا ہے جبکہ ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے من گھڑت و جھوٹے مقدمے کے تمام کرداروں کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔