اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کارحسن عسکری نے کہاہے کہ ماضی میں سول ملٹری تعلقات میں بگاڑ رہاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کارحسن عسکری نے کہاکہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد چاریاچھ ہفتے اہم ہیں کیونکہ ان دنوں میں آرمی چیف نے کئی تقرریا ں کرناہوتی ہیں اوراہم فیصلے کرناہوتے ہیں ،شروع میں سول ملٹری تعلقات خراب نہیں ہوتے بلکہ بعد میں ایشوز پراختلافات پیداہوتے ہیں تو خرابی پیداہوتی ہے ۔حسن عسکری نے کہاکہ نئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی تقرری اورآج کے دن تک کچھ فر ق نظرآیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ پہلے آرمی چیف کے ساتھ صوفوں پربیٹھ کراجلاس ہوتے تھے جبکہ نئے آرمی چیف نے جب وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تواس دوران ان کے درمیان ایک بڑی میزتھی اورلمبی چوڑی میٹنگ ہوئی اوریہ تاثردیاگیاکہ وزیراعظم نوازشریف باس ہیں ۔جب اینکرپرسن نے ان سے سوال کیاکہ وزیراعظم نوازشریف ہی آئین کے تحت باس ہیں توانہوں نے کہاکہ عملی طورپرایسانہیں ہے ۔حسن عسکری نے کہاکہ اس کے پیچھے بھی ایک مسلم لیگ (ن) کے رہنماکاہاتھ ہے جس کانام انہوں نے بتانے سے گریزکیا ۔انہوں نے کہاکہ کسی پرشروع سے رعب ڈال دیاجائے تویہ بعد میں بھی قائم رہتا ہے۔