پشاور(آن لائن)افغان مہاجرین کو اگلے سال تک قیام کی توسیع کے بعد ویزوں کے لئے درجہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔ پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والے ، علاج معالجہ کرنے والے ، کاروباری افغان مہاجرین کے لئے نئی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے ۔ حالیہ منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی ویزہ پالیسی کا اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا ہے ۔ پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والے افغان مہاجرین کو ایک سال کے لئے علاج معالجے کے لئے آنے والے افغان مہاجرین کو ایک ہفتے سے ایک مہینے تک جبکہ کاروباری افغان مہاجرین کو ایک سال سے پانچ سال تک کے بزنس ویزے جاری کئے جائینگے ۔ رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے ویزوں کے لئے پالیسی پر عمل درآمد وزارت سیفران کی منظوری کے بعد دیدیا جائے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں