مظفرآباد ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف کے سابقہ اہلیہ ریحام خان کا دورہ مظفرآباد ، سری نگر فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ میاں شمس الرحمان کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت ،مہاجر کیمپ امبور (کشمیر کالونی )کا معائینہ ، مہاجر خاندانوں اور بالخصوص مہاجرین کے بچوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ مہاجرین کے بچوں کی تعلیم او ر فلاح و بہبود کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت، بچوں کیلئے ادارہ قائم کرنے کا ارادہ ، تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے گزشتہ روز دورہ مظفرآباد کے دوران مہاجرکیمپ امبور کشمیر کالونی کا دورہ کیا۔
اس دوران کیمپ کے صدر اور مہاجرین کے نمائندہ سیاسی و سماجی کارکن سری نگر فاؤنڈیشن نامی سماجی اور رفاعی تنظیم کے چیئرمین حافظ میاں شمس الرحمان نے محترمہ ریحام خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اس دوران کیمپ کے خواتین و حضرات نے ریحام خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ریحام خان نے کہا کہ مہاجرین کے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیمی کفالت ، تعلیم اور فلاح و بہبود کیلئے عملی کام کیا جا سکے ۔ کیمپ کے صدر میاں حافظ شمس الرحمان اور دیگر نے ریحام خان کو کیمپ کا دورہ کرکے مہاجرین سے ملاقات اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام کا دورہ مظفر آباد مہاجرین سے ملاقات اور ان کے مسائل سنے
29
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں