مظفرآباد ( آن لائن) شرافت کا لبادہ اختیارات کا ناجائز استعمال بھائی نے بہن کو گزشتہ 30سال سے جائیداد سے محرو م کردیا جبکہ بھابھی نے رہی سہی کثر پوری کردی محکمہ مال کے کاغذاتوں میں ہیرا پھیری کرکے مردہ قرار دے کر بہن کو بھائی سے جد اکردیا ،بہن کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی علاقے پینٹھ کے رہائشی سید قاسم شاہ گیلانی مرحوم کے دو بیٹے حاجی رحیم شاہ گیلانی اور ذیتون بی بی تھے جبکہ ان کی فوتگی کے بعد سید قاسم شاہ گیلانی کی وصیت کے مطابق جائیداد میں سے آدھا حصہ بیٹی زیتون بی بی کو دینے کی وصیت کی تھی جبکہ حاجی رحیم شاہ گیلانی جو بیرون ملک مسقط میں کاروبار کے سلسلہ میں رہتے تھے جبکہ زیتون بی بی کے بھابھی نے اپنے رشتہ داروں کی ملی بھگت سے محکمہ مال کے کاغذات کے اندر رد بدل کرنند کا نام نکلوا کر اس کو مردہ قرار کر دیا گیا
جبکہ گزشتہ 30سے زائد سالوں میں زیتون بی بی زندہ ہیں جبکہ ان کے خاوند کراچی ٹریفک حادثہ میں فوت ہوگئے تھے جس کے بعد زیتون بی بی اپنے بیٹوں کے پاس کمسری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ والد مرحوم قاسم شاہ گیلانی کی جانب سے لاکھوں روپے کی جائیداد سے بھی محروم کردیا ہے جبکہ زیتون بی بی شدید علالت کے باوجو دکمسری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب بھا بھی نے بھی ان کے لئے دروازے بند کردئیے ہیں جبکہ بھابھی کے رشتہ دار حکومتی اعلیٰ عہدوں پر فرائض ہیں جس کے باعث زیتون بی بی کو انصاف ملنا آسمان سے تار ے توڑنے کے برابر ہے وزیر اعظم آزادکشمیر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے اور 30سالوں سے مردہ قرار دئیے جانے اور مظلو م بہن کا حق مارنے کا نوٹس لیں اور ان کی مدد کریں جبکہ متاثرہ زیتون بی بی کا کہنا ہے کہ نہ مجھے بھائی پوچھتا ہے اور نہ ہی بھابھی جبکہ باقی رشتہ داروں نے ناتے توڑ رکھیں ہیں میں زندہ ہوں جبکہ کاغذات کے اندر جو مردہ قرار دیا گیا ہے وہ غلط اور بے بنیاد ہے ۔
کیا کوئی بھائی اپنی بہن کے ساتھ ایسا بھی کر سکتا ہے ؟ پاکستان کے اہم علاقے میں بھائی کا بہن کے ساتھ ایسا اقدام کہ پڑھ کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا
29
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں