پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

2نومبر کے بعد اب جمہو ری سسٹم کو کوئی خطر ہ نہیں،ن لیگ کے اہم رہنما کا معنی خیز دعویٰ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں 2نومبر کے بعد اب جمہو ری سسٹم کو کوئی خطر ہ نہیں ‘نئے آرمی چیف بھی جمہو ری نظام کو مضبوط کر یں گے اور دہشت گردی کے خلاف آپر یشن ضرب عضب کو اسکے انجام تک پہنچائیں گے‘ پیپلزپارٹی تحر یک انصاف کی طر ح دھمکیوں کی بجائے مثبت سیاست کر یں ‘پیپلزپارٹی کو کر پشن نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے پیپلزپارٹی کی کر پشن کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی ‘پیپلزپارٹی خود کوسیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے احتجاجی سیاست کر نا چاہ رہی ہے ‘ صوبائی خزانہ پر وزراء کے اخراجات کیلئے بھی بہت سے بوجھ ہیں مگر آئین وزیراعلی کو کابینہ میں ضرورت کے مطابق اضافے کی اجازت دیتا ہے ‘پنجاب کابینہ ابھی بھی کم ہے ‘وزیر اعلی شہبازشریف صرف میرٹ کی بات کرتے ہیں اور صوبائی کو اپنے علاقوں کے افسران کے تبادلوں کے نہیں میرت کے مطابق ہی اختیارات ملیں گے ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہ پنجاب کابینہ میں وزراء کے محکموں میں ردبدل کی جائیگی اور وزراء کواپنے محکموں میں ریفامز سمیت تمام معاملات کو بہتر بنانے کیلئے مکمل اختیار ہوں گے اور ہم نے آئندہ انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے اور ڈیڑھ سالوں میں دن رات عوام کی خدمت کر یں گے اور عوام کے مسائل کو مکمل طور پر حل کیا جائیگا۔ ایک سوا ل کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے بدترین کر پشن کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو نقصان ہوا ہے اور اب وہ سمجھتے ہیں انکی پوزیشن کمزور ہو چکی ہے اور وہ احتجاج کی دھمکیں دے رہے ہیں مگر انکو چاہیے کہ وہ تحر یک انصاف کی طر ح احتجاج کی دھمکیوں کی بجائے مثبت سیاست کریں اس میں ہی پیپلزپارٹی والوں کابھی فائدہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف بھی فوجی آپر یشن ضرب عضب مکمل کر یں گے اور ملک بھی مضبوط ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور دھر نے میں ہونیوالے نقصان کا ازالہ کر نے کی ضرورت ہے اور (ن) لیگ کی اب پنجاب میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مسائل حل کر نے پر توجہ مر کوز ہو چکی ہے صوبے میں قبضہ مافیا ‘غنڈوں اور اشتہاریوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…