جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پانامالیکس ،24ویں ترمیم کیوں لائی جارہی ہے ،جنرل باجوہ کوکیسے آزمایاجائے گا،معروف دفاعی تجزیہ کارزیدحامد کااہم انکشاف

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ نگارزیدحامد نے انکشاف کیاہے کہ تحریک انصاف پانامالیکس کے معاملے پرایمانداری سے اپنے موقف پیش کررہی ہے اوریہ بھی حقیقت ہے کہ تمام شواہد،تضادات کے بائوجود نوازشریف نے جھو ٹ بولااوراپنی دولت کوچھپایا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے ایک بیان میں زیدحامد نے کہاکہ پانامالیکس کاکیس یہ دردنوازشریف اورآصف زرداری کےکیمپوں میں دیکھاجاسکتاہے اوراسی وجہ سے 24ویں ترمیم لائی جارہی ہے کیونکہ وہ سپریم کورٹ میں اس مقدمے میں کمزورہورہے ہیں ۔

زیدحامد نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ کے ججوں نے اللہ سے ڈر کر اور پاکستان کے مفاد میں فیصلہ کیا تو پاناما خیانت کا کیس اب ایک ہی پیشی میں ختم ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے تمام ناپاکسیاستدان اور خارجی، جنرل راحیل سے شدید نفرت کرتے ہیں۔ اب یہ ان سے انتقام لینا شروع کریں گے۔زید حامد نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ جنرل راحیل کے خلاف زہر اگلنے کا ایک مقصد جنرل باجوہ کو پیغام دینا ہے کہ

اگر ہمارے خلاف کارروائی کی تو آپ پرہم بھی اسی طرح غلاظت اچھالیں گے۔اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ آج جنرل راحیل کے خلاف الزامات لگانے والے خود ملک اور قوم کے بدترین دشمن، خائن اور دہشت گرد ہیںجبکہ آنے والے دنوں میں جنرل قمر باجوہ بھی اسی محاذ پر آزمائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں پاناما کا کیس اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف کیس انتہائی مضبوط ہے۔ اس سے نہ صرف نواز شریف بلکہ زرداری بھی دہشت زدہ ہے۔آئین میں 24 ویں ترمیم لانے کا مقصد اور نواز شریف اور زرداری کا اتحاد بالکل واضح کررہا ہے کہ سارے پاناما کیس سے دہشت زدہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…