جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’الوداع‘‘جنرل راحیل شریف پاک فوج میں آج اپنے آخری دن کیا کر رہے ہیں؟

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ 3 سال تک دنیا کی سب سے زیادہ جری فوج کی کمان سنبھالنا ان کے لیے فخر کی بات تھی۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں الوداعی کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کی۔
اس موقع پر نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز بھی موجود تھے۔کانفرنس کے دوران کور کمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔جنرل راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کے عہدے پر تعیناتی اور ترقی پر مبارکبار دی۔
انھوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران تعاون کرنے پر کور کمانڈرز کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی معاونت کے بغیر اس عرصے کے دوران کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا۔جنرل راحیل شریف 29 نومبر 2016 کو آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں، ان کی جگہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔
جنرل راحیل شریف نے ایک انتہائی پروفیشنل فوجی کے طور پر اپنے عہدے سے پورے وقار سے سبکدوشی کے ساتھ اپنے ادارے کا وقار بلند کیا، یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہماری تاریخ میں ایسا کوئی دوسرا آرمی چیف نہیں گزرا ہوگا جس نے اس قدر عزت اور مقبولیت حاصل کی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…