فیصل آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ لوگ جانتے ہیں ہندوستانی رقاصائیوں کیساتھ کس کے تعلقات تھے اور شادیوں کا شوقین کون ہے، ہمیں 90 کی دہائی کی سیاست کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے 90 کی دہائی کی سیاست چھوڑ دی ہے، لیکن (ن) لیگ نے ابھی تک وہی کام پکڑا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء غلط زبان استعمال کررہے ہیں۔
ایسی ہی زبان بینظیر بھٹو کیخلاف بھی استعمال کی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ہماری حکومت کیخلاف شعبدے بازی کی ، انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں بھارتی ہندوستانی رقاصاؤں کیساتھ کس کے تعلقات تھے ، لوگ اس سے بھی بہت اچھی طرح واقف ہیں کہ شادیا کرنے کا شوقین کون ہے۔
پاکستان کی کس اہم ترین سیاسی شخصیت کے بھارتی رقاصاؤں کے ساتھ تعلقات تھے؟‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں