اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں پیرکے روزصبح کے وقت دھند پڑنےکاامکان ہےجبکہ جڑواں شہروں اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجرنوالہ ڈویژن ،لاہورڈویژن کے علاقی وسطی پنجاب کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش کاامکان ہے ۔
۔گزشتہ 24 گھنٹے میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ منفی 1، اسلام آباد 5، پشاور 8، لاہور 12، کراچی میں 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیاہے۔