جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

نئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنر ل زبیرحیات جنوبی وزیرستان اور مالاکنڈ میں آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تو وہ بھی اس کا حصہ تھے،سپیشل رپورٹ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے والے جنرل زبیر محمود حیات نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرح 24 اکتوبر 1980ء کو فوج میں کمشن حاصل کیا تھا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے امریکہ کے فورٹ سل اوکلوہاما کالج سے گریجویشن کی۔ جنرل زبیر نے برطانیہ سٹاف کالج کیمبرج اور اسلام آباد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی گریجویشن کی۔

انہوں نے فوج میں کمانڈ اور سٹاف کے اہم عہدوں پراپنے فرائض انجام دیئے۔ جنرل زبیر محمود حیات نے انفنٹری ڈویژن کی کمان بھی کی۔ اسکے علاوہ انفنٹری بریگیڈ اور آرٹلری کے مینکانائز ڈویژن کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ایجوٹینٹ کے عہدہ پر بھی فائز رہے ہیں۔ وہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشن میں آرمی اور دیگر اتاشی کے طورپر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ چیف آف آرمی سٹاف کے پرائیویٹ سیکرٹری اور ایک سٹرائیک کور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں وہ جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر آف سٹاف سٹڈیز کے طورپر بھی کام کر چکے ہیں وہ پاکستان کے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن میں ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں،

وہ بہاولپور کی 31 ویں کور کے کورکمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف تھے۔ انکا تعلق فوجی خاندان سے ہے، انکے ایک بھائی میجر جنرل عمر محمود حیات پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین ہیں جبکہ ایک بھائی میجر جنرل احمد محمود حیات ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی انالیسز ہیں، انکے والد بھی میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ جنوبی وزیرستان اور مالاکنڈ میں آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تو جنرل زبیر محمود حیات اس کا حصہ تھےاوراس آپریشن کے بعد ہی پاکستان میں دہشتگردوں کی کمرٹوٹ گئی ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…