لاہور(نیوزڈیسک)قطری شہزادہ؟نوازشریف کے لندن کے فلیٹ کے بارے میں چوہدری شجاعت کا حیرت انگیز اعتراف،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوھری شجاعت حسین نے بھی نواز شریف کے لندن فلیٹ میں چند گھنٹے قیام کا اعتراف کر لیا ، کہتے ہیں قطری شہزادہ نہیں آئے گا ،آیا تو گواہی کیلئے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔آرمی چیف کی ذات برادری پاکستان اور افواج پاکستان ہی ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہارچودھری شجاعت حسین نے جہانگیر بدر کے گھر آمد ، بیٹوں سے اظہار تعزیت کے بعد کیا،صحافیوں کے پانامہ لیکس اور لندن فلیٹس کے سوال پرشجاعت حسین نے لندن کے فلیٹس میں قیام کا اعتراف بھی کر لیا ، شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ قطری شہزادہ پاکستان آیا تو گواہی کیلئے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ مسلم لیگ ق کے صدر نے واضح کیا کہ نواز شریف آرمی چیف کی تقرری کے فیصلے کے مجاز تھے اور انہوں نے یہ تقرری کر دی ہے۔