دبئی(آن لائن)سابق گورنر سندھ عشرت العباد کو دبئی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں ۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو جان سے مار نے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری جان کو خطرہ ہے ،دبئی میں بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقل قیام کہاں کرنا ہے ،اس حوالے سے جلد ہی فیصلہ کر لوں گا