اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کو سب سے زیادہ آرمی چیف مقرر کرنے والے وزیراعظم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وزیراعظم نوازشریف اس سےپہلے چار مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کرچکے ہیں۔
نواز شریف نے کبھی بھی سینئر موسٹ جنرل کو آرمی چیف نہیں بنایا۔سب سے پہلے انہوں نے سنیارٹی میں چوتھے نمبر کے جنرل آصف نواز کا بطور آرمی چیف چناو کیا۔ان کے انتقال کے بعد جنرل وحید کاکڑ کو آرمی چیف بنایا، جو سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر تھے۔
1998ء میں نوازشریف نے سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر موجود جنرل پرویز مشرف کو پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کیا۔2013ء میں وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اپنے اختیارات کا استعمال کیا ۔اور سنیارٹی لسٹ میں موجود جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کی قیادت سونپی۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے کور کمانڈر بہاولپور کی حیثیت سے انے فرائض سر انجام دئیے اور راولپنڈی کے کور کمانڈر بھی رہے اور جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے پر پاکستان کے 16ویں سربراہ کی حیثیت سے پاک فوج کی کمان سنبھالنے جا رہے ہیں ۔
جنرل قمر باجوہ کی نئے آرمی چیف کے طور پر تقرری ۔۔ نواز شریف نے کون سا اعزاز اپنے نام کر لیا ؟ حیران کن انکشاف
27
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں