اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مسلح فوج کے سابق سربراہ سردار بکرم سنگھ نے پاکستانی فوج کے نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ماہر اور ایک مکمل فوجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو پاکستانی فوج کے سربراہ کے بارے میں خبردار رہنا ہو گا۔ہندوستان کو اس بارے میں احتیاط سے کام لینا ہوگا بلکہ مکمل اگاہ بھی رہنا ہو گا۔
سردار بکرم سنگھ نے ٹائمزآف انڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ اقوام متحدہ زیر تحت کانگو کے امن مشن پر جنرل قمر جاوید ان کے ماتحت کے طور کام کر چکے ہیں۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک دوستی نبھانے والے شخص کو طور پر پایا مگر اس سے دشمنی ہمیں بہت مہنگی پڑ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب وہ اپنے ملک واپس چلے جاتے ہیں تو قوم کا مفاد مقدم ہوتا ہے۔انھوں نے ہندوستان کو متنبہ کیا کہ ہمیں انتظار اور نگاہ رکنے کی پالیسی اپنانا ہو گی۔
یہ ایک بہترین دوست ہے مگر اس سے دشمنی ہمیں بہت مہنگی پڑے گی جانتے ہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے بارے میں یہ بات کس نے کہی ؟
27
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں