جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

اب تک آرمی چیفس کی تعیناتی میں سنیارٹی کا کس حد تک خیال رکھا گیا؟ جانئے اس رپورٹ میں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد: وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر موجود جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف مقرر کیا۔آرمی چیف کے لیے سینئر ترین جنرل کا انتخاب لازمی نہیں۔ بری افواج کے سربراہ کا تقرر مکمل طور پر وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل گل حسن کو کمانڈر ان چیف مقرر کیا، جو جنرل ٹکا خان ثانی سے جونیئر تھے۔
تاہم بعد میں جنرل گل حسن کو برطرف کر کے جنرل ٹکا خان کو چیف آف آرمی اسٹاف بنا دیا۔جنرل ضیا الحق کی تقرری فوج میں بھی حیران کن خبر تھی۔ذوالفقار بھٹو نے سات جنرلز کو سپر سیڈ کرکے جنرل ضیا الحق کو آرمی چیف بنایا۔ان کے بعد سے اب تک سنیارٹی کے لحاظ سے آٹھویں نمبر کے کسی اور جنرل کو آرمی چیف نہیں بنایا گیا۔جنرل ضیاء الحق کے بعد اس وقت کے وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل اسلم بیگ کو آرمی چیف مقرر کیا گیا۔بے نظیر بھٹو مر حوم نے صرف ایک ہی آرمی چیف کا تقرر کیا۔
انہوں نے 1996 میں اس وقت کے سینئر ترین جنرل جہانگیر کرامت کو چیف آف آرمی سٹاف بنایا۔جنرل پرویز مشرف کے بعد ایک بار پھر وائس چیف آف آرمی سٹاف ہی کی ترقی ہوئی اور جنرل اشفاق کیانی آرمی چیف بن گئے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…