مظفرگڑھ (آن لائن)ن لیگی ایم پی اے میاں علمدار قریشی کے گھر پر اشتہاری گینگ کی اندھا دھند فائرنگ،ایم پی اے اور اہل خانہ محفوظ ہے ،فائرنگ سے گھر کا گیٹ تباہ اور ٹی وی لائونچ بھی متاثر ہوا۔ ایم۔پی۔اے کے چھوٹے بھائی میاں غضنفر عباس کی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میاں علمدار قریشی کے ذاتی سیکورٹی گارڈ بلاول سے گزشتہ رو اشتہاری گینگ جن میں حنیف عرف پنا ڈاھنڈا،صدام سہرانی،خلیل احمد اور اصغر امبڑینڈ شامل ہیں کا معمولی جھگڑا ہوا تو انھوں نے ایم۔پی۔اے ہائوس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔
میاں غضنفر عباس کے مطابق اشتہاریوں نے کلاشنکوف سے برسٹ مارے جس سے ایم۔پی۔اے ہائوس کا مین گیٹ متاثر ہوا فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ ٹی،وی لائونچ میں بھی فائر لگے تاہم ا نھوں نے بتایا کہ کہ کسی بھی قسم جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔میاں علمدار قریشی گزشتہ روز ہی دوبئی سے واپس آئے تھے۔نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ کرمداد قریشی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گررفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں
’’افسوسناک خبر‘‘ ن لیگ کے رہناکے گھر پر شدید فائرنگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں