پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان اپنے انجام ۔۔۔ اور ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟سینئر سیاستدان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /گوجرنوالہ (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر قمر زمان کائر ہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں انکی گڈی کی ڈور کٹنے والی ہے ‘میاں صاحب پانامہ لیکس میں پکڑ جا چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصلہ انکے خلاف آتا ہے یا نہیں ‘بلاول بھٹو کے4مطالبات پورے نہ ہوئے تو تحر یک چلے گی ‘(ن) لیگ اپنی صفوں میں دہشت گردوں کے ساتھی موجود ہے وہ کیسے دہشت گرد ی ختم کر سکتی ہے ؟نر یندر مودی سن لیں بھٹو کے جیالے ملک کی جنگ لڑ یں گے ‘

بلاول بھٹو کے پاس پنجاب کے لوگوں کے مسائل کا حقیقی حل موجود ہے اور اب عوام تک بھٹو ازم کے ثمرات پہنچیں گے‘ پنجاب کے بیٹے آگئے ہیں جو صوبے کے مسائل کو حل کریں گے‘ غریب لوگوں کے لیے سستی بستیاں بنائی جا رہی تھیں وہ کہاں ہے؟ کہاں تعمیر ہو رہی ہیں؟ یا وہ بھی کمیشن مافیا کی نذر ہو گئی ہے؟ وہ ہفتے کے روز گوجر انوالہ اور لالہ موسیٰ روانگی کے موقعہ پر شاہدرہ اور گوجرانولہ میں میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ عمران خان کی گڈی کی ڈور کٹنی والی ہے پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یگی

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ حکمران کسان کے لیے پیکج کا اعلان کراتے ہیں لیکن وہ ان تک نہیں پہنچتا ہے پاکستان کا کسان اپنی فصلیں جلانے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے اب تک جن جن اسکیموں کا اعلان کیا ہے وہ سب بری طرح ناکام ہو گئی ہیں غریب مزدور اور کسان اپنے بچوں کی سکولوں کی فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، غریب طلبا کو لیپ ٹاپ تو دے دیئے گئے لیکن اساتذہ نہیں دیئے، کتابیں اور یونیفارم نہیں دیے،سرکاری سکول مویشیں کی آماج گاہ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے لیے سستی بستیاں بنائی جا رہی تھیں وہ کہاں ہے؟

کہاں تعمیر ہو رہی ہیں؟ یا وہ بھی کمیشن مافیا کی نذر ہو گئی ہے؟ غریبوں کو جھوٹے دلاسے دینے والے مفت تندور اور سستی روٹی کی سکیم کا کیا ہوا کہاں گئی یہ سکیم بھی خادم اعلی کی دیگر اسکیموں کی طرح بری طرح فیل ہو گئی ہے؟ہم پنجاب کے حکمرانوں کے ہر لحاظ سے قوم کے سامنے بے نقاب کر یں گے اور پیپلزپارٹی ایک نئی طاقت کے ساتھ قوم کو نظر آئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی سن لیں بھٹو کے کارکن پانی کے ہر قطر ے اور ملک کی سر زمین کے ہر انچ کی حفاظت کر یں گے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…