لاہور (نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر قمر زمان کائر ہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں انکی گڈی کی ڈور کٹنے والی ہے ‘میاں صاحب پانامہ لیکس میں پکڑ جا چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصلہ انکے خلاف آتا ہے یا نہیں ‘بلاول بھٹو کے4مطالبات پورے نہ ہوئے تو تحر یک چلے گی ‘(ن) لیگ اپنی صفوں میں دہشت گردوں کے ساتھی موجود ہے وہ کیسے دہشت گرد ی ختم کر سکتی ہے ؟نر یندر مودی سن لیں بھٹو کے جیالے ملک کی جنگ لڑ یں گے ‘ بلاول بھٹو کے پاس پنجاب کے لوگوں کے مسائل کا حقیقی حل موجود ہے اور اب عوام تک بھٹو ازم کے ثمرات پہنچیں گے‘ پنجاب کے بیٹے آگئے ہیں جو صوبے کے مسائل کو حل کریں گے‘ غریب لوگوں کے لیے سستی بستیاں بنائی جا رہی تھیں وہ کہاں ہے؟ کہاں تعمیر ہو رہی ہیں؟ یا وہ بھی کمیشن مافیا کی نذر ہو گئی ہے؟ وہ ہفتے کے روز گوجر انوالہ اور لالہ موسیٰ روانگی کے موقعہ پر شاہدرہ اور گوجرانولہ میں میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ عمران خان کی گڈی کی ڈور کٹنی والی ہے پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یگی پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ حکمران کسان کے لیے پیکج کا اعلان کراتے ہیں لیکن وہ ان تک نہیں پہنچتا ہے پاکستان کا کسان اپنی فصلیں جلانے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے اب تک جن جن اسکیموں کا اعلان کیا ہے وہ سب بری طرح ناکام ہو گئی ہیں غریب مزدور اور کسان اپنے بچوں کی سکولوں کی فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، غریب طلبا کو لیپ ٹاپ تو دے دیئے گئے لیکن اساتذہ نہیں دیئے، کتابیں اور یونیفارم نہیں دیے،سرکاری سکول مویشیں کی آماج گاہ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے لیے سستی بستیاں بنائی جا رہی تھیں وہ کہاں ہے؟ کہاں تعمیر ہو رہی ہیں؟ یا وہ بھی کمیشن مافیا کی نذر ہو گئی ہے؟ غریبوں کو جھوٹے دلاسے دینے والے مفت تندور اور سستی روٹی کی سکیم کا کیا ہوا کہاں گئی یہ سکیم بھی خادم اعلی کی دیگر اسکیموں کی طرح بری طرح فیل ہو گئی ہے؟ہم پنجاب کے حکمرانوں کے ہر لحاظ سے قوم کے سامنے بے نقاب کر یں گے اور پیپلزپارٹی ایک نئی طاقت کے ساتھ قوم کو نظر آئیگی۔انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی سن لیں بھٹو کے کارکن پانی کے ہر قطر ے اور ملک کی سر زمین کے ہر انچ کی حفاظت کر یں گے۔
عمران خان اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں، ان کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ سینئر سیاستدان کا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
سرکاری ملازمین کیلیے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا بڑی آنت کے کینسر کا موجب ہیں: طبی ماہرین کا دعویٰ



















































