اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہاشم ندیم کے معروف ناول ’’عبدا للہ ‘‘ کا بہت معروف ایک جملہ ہے کہ ’’ جب جب جو جو ہوناہے ،تب تب سوسو ہوتا ہے ‘‘ اور واقعی زندگی میں کب کیا ہوجائے کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔ ہر آنے والا نیا منٹ اپنی زندگی میں مست انسان کو کبھی خوشی دیتا ہے تو کبھی غم کے آنسو۔ ایسا ہی ایک واقعہ سعودی فلائٹ میں پیش آیا جسے ہنگامی بنیادوں پر ملتان میں اتارنا پڑا ۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق شارجہ سے پشاور جانے والی ایئر عریبیہ کی پرواز میں خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جہاز کے ڈاکٹرز کی جانب بروقت طبی سہولت فراہم کرنے پردیر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جہاز میں ہی بچے کو جنم دیدیا تاہم حالت خراب ہونے پر انتظامیہ نے فوری ملتان ایئر پورٹ رابطہ کیا اور روٹ کلیئر ہونے پروہیں جہاز اتار لیا ۔بعدازاں زچہ بچہ کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا جہاں دونوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔
اللہ تک پہنچانے اور قبولیت کیلئے دعاکے ساتھ ہمیشہ یہ چیز پڑھنی چاہئیے
’’سعودی پرواز میں اچانک ایک فرد کا اضافہ ‘‘ طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ۔۔ اصل ماجرا کیا تھا ؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں