بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کارکنوں کیلئے دروازے کھول دئیے ،بلاول بھٹو 30 نومبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے‘ قمر زمان کائرہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے آمرنہیں ٹھہر سکے ان کے گماشتے کیا ٹھہریں گے،تیس نومبر کو بلاول بھٹو زرداری آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،پاک فوج بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کے منہ میں بات کرنے کے لئے الفاظ نہیں،مودی کوبتانا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) والے تمہارے یار ہوں گے یہاں بھٹو کی شکل میں پاکستان کے یار بھی ہیں اورہم اپنے حصے کے پانی کے ایک ایک قطرے کا دفاع کریں گے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ سے ریلی کی صورت میں اپنے آبائی علاقے کو روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ندیم افضل چن ، مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے انشا اللہ اسے بھرپور طریقے سے بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت ہیں ۔30نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور آپ کے لئے بلاول ہاؤس کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں۔ کارکنو ں نے وہاں چھ روز قیام کرنا ہے جہاں تنظیمی معاملات کے ساتھ جشن بھی منائیں گے اور تیس نومبر کو بلاول بھٹو آئندہ کے لائحہ عمل اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چار مطالبات پیش کئے ہیں اگر حکومت نے انہیں تسلیم نہ کیا گیا تو پھر احتجاج کا فیصلہ اٹل ہے اور کوئی یوٹرن نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آمروں کے خلاف جدوجہد کی اور وہ ہمارے سامنے نہیں ٹھہر سکے ان کے گماشتے ہمارے سامنے کیا ٹھہریں گے۔ ہم نے پارٹی کے پیغام کو قریہ قریہ پہنچانا ہے ۔ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے دہشتگردی اورانتہا پسندی کے خلاف اور کمزوروں طبقات کے استحصال کے خلاف آوازبلند کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے اوپر بمباری کررہا ہے جس کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کے منہ میں الفاظ نہیں۔ مودی کہہ رہا ہے کہ میں پاکستان کا پانی بند کردوں گا ۔مودی کو بتانا چاہتے ہیں کہ (ن) لیگ والے تمہارے یار ہوں گے یہاں پر بھٹو کی شکل میں پاکستان کے یار بھی ہیں اورہم اپنے حصے کے پانی کے ایک ایک قطرے قطرے کا دفاع کریں گے۔

ریلی کا راستے میں پرتپاک استقبال کیا گیا او رکارکن پھولوں کی پتیاں نچھاور کر تے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…