اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوامیں پولیس کے مثالی نظام میں داڑیں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔پشاورمیں ٹریفک اہلکاروں کی شہریوں سے رشوت لینے کی ویڈیومنظرعام پرآنے کے بعد آئی جی خیبرپختونخواناصرخان درانی نے تحقیقات پرملوث اہلکاروں کی گرفتارکرنے کاحکم دیاجس پران اہلکاروں کوگرفتارکرلیاگیاہے ۔
اس موقع پرآئی جی خیبرپختونخواناصرخان درانی نے کہاکہ پولیس کوہرقسم کی مراعات حاصل ہیں اس لئے کسی شہری کوتنگ کرنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔انہوں نے عوامی شکایت ایکٹ کے تحت دونوں اہلکاروں کی گرفتاری کاحکم دیدیاجس کے بعد گرفتاری عمل میں لاکران رشوت خوراہلکاروں کوتھانے میں بندکردیاگیاہے ۔
fdsd by minahilsheryar