انا طولیہ(آئی این پی)ترکی میں بلیو شارک 2016نامی جنگی مشقیں شروع ہو گئیں جس میں شرکت کیلئے پاک نیوی کے افسران اور جوان پی این ایس عالمگیر نامی جنگی بحری جہاز کے ساتھ انا طولیہ پہنچ گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں بلیو شارک 2016نامی جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔پاکستانی ساحلی سلامتی قوتوں کے کمانڈر ایڈمرل وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بلیو شارک 2016 دعوتی مشقوں کا ایک حصہ ہونے پرہمیں فخر ہے۔ترکی کی میزبانی میں بحیرہ روم میں منعقدہ بلیو شارک 2016 جنگی مشقوں میں شریک پاکستان کی “پی این ایس عالمگیر” نامی جنگی بحری جہاز نے اپنے دروازے اناطولیہ ایجنسی کے لیے کھولے۔ ایڈمرل وسیم اکرم نے کہا کہ ہم ترکی کو اپنے دوسرے وطن کی نظر سے دیکھتے ہیں۔پاک بحریہ کی 25 ویں ڈسٹرائر فلیٹ کے ایک حصے ہونے والا پی این ایس عالمگیر نامی جنگی بحری جہاز تیسری بار ترکی آیا ہے۔ اس کی لمبائی 138 میٹر جبکہ چوڑائی 14?4 میٹر ہے۔ ہیلی پیڈ بھی موجود ہونے والے بحری جہاز پر عملے کے دو سو افراد سوار ہیں۔