اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے اور بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی جاری ہے اور دونوں جانب کی افواج کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپوٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر نئے بنکروں کی تعمیر شروع کر تے ہوئے منصوبے کے لئے 50کروڑ روپے مختص کر دئیے ہیں۔
بنکرز کی تعمیر کا یہ منصوبہ ریاست مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے شروع کیا ہے جبکہ فنڈز بھارت کی مرکزی حکومت نے فراہم کئے ہیں۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں میں صوبائی انتظامیہ کے اجلاس میں اس کا اعلان کیا اور کہا کہ حکومت جنگ بندی لائن پر گولہ باری سے عوام کو بچانے کے لئے یہ منصوبہ شروع کررہی ہے تا کہ لوگ گولہ باری کے دوران بنکروں میں پناہ لیں سکیں۔
’’پاک بھارت کشیدگی ‘‘ بھارت نے بڑ ااقدام اٹھا لیا ۔۔ سرحد پر کیا کرنے جا رہا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف
24
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں