اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی سے متعلق خبرشائع ہونے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کاخفیہ اجلاس جسٹس (ر) عامررضاکی زیرصدارت ہواجس میں سابق وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کی خفیہ ملاقاتوںکی ویڈیوزاورشواہد پیش کئے گئے
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق خبرشائع ہونے کی تحقیقات کےلئے تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس جسٹس (ر) عامررضاکی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں کمیٹی کے دیگراراکان بھی موجود تھے ۔ذرائع کاکہناہے کہ نیوزگیٹ سکینڈل کے خفیہ اجلاس میں کمیٹی نے متنازع خبرسے متعلق دستاویزات کاجائزہ مکمل کرلیااورکمیٹی کے اراکین نے بعض ویڈیوزبھی دیکھیں ۔
اس موقع پرکمیٹی کے اراکین کوسابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کی ملاقاتوں کی ویڈیوزبھی پیش کی گئیں جس کاکمیٹی نے بغورمشاہدہ کیااوراہم نکات نوٹ کئے ۔علاوہ ازیں اجلاس میں وزارت اطلاعات کے بعض افسران کے بیانات بھی قلم بندکئے گئے جب کہ وزارت اطلاعات کے افسران کی بعض شخصیات سے ملاقاتوں کاویڈیوریکارڈبھی تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔تحقیقاتی کمیٹی نے مختلف ذرائع سے حاصل شواہد اوردستاویزات کے فرانزک آڈٹ کافیصلہ کیاہے تاکہ تحقیقات میں شفافیت برقراررہے اورقومی سلامتی سے متعلق اہم کیس کومنطقی انجام تک پہنچایاجاسکے ۔