اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈیزاسٹر انشورنس سکیم ،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قدرتی آفات خصوصا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراء کے حوالے سے ابتدائی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کی تجویز اچھا آئیڈیاہے

،اس ضمن میں کابینہ کمیٹی تمام تجاویز کا بغور جائزہ لے کر ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کر کے پیش کرے اور تجاویز پر غور کر کے مشاورت کیساتھ لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراء کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری زراعت ، سیکرٹری لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات لاہور جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سرگودھا سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…