بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراء کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ۔ر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قدرتی آفات خصوصا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراء کے حوالے سے ابتدائی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کی تجویز اچھا آئیڈیاہے،

اس ضمن میں کابینہ کمیٹی تمام تجاویز کا بغور جائزہ لے کر ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کر کے پیش کرے اور تجاویز پر غور کر کے مشاورت کیساتھ لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر انشورنس سکیم کے اجراء کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری زراعت ، سیکرٹری لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات لاہور جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سرگودھا سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…