منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

65کی جنگ میں جنرل راحیل شریف کے بھائی شبیر شریف شہید کو ستارہ امتیاز سے کیوں نوازا گیا ؟

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ )خاک اور خون میں میں اٹے قافلوں میں ہجرت کرکے آنے والے ہمارے بزرگوں کی میراث سرزمین پاکستان وہ زرخیز زمین ہے جہاں کی مائوں نے ایسے جانباز سپوت پیدا کئے جن کی مثال رہتی دنیاتک قائم و دائم رہے گی۔ خواہ وہ کوئی شعبہ ہو ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کبھی بھی بنجر نہیں رہا ۔ اس دنیائے آب و گل میں جتنے بھی ممالک موجود ہیں پاکستان نے ان سب پر واضح کیا کہ ہم وہ قوم ہیں جسے اپنا وقار دنیا میں سب سے زیادہ عزیز ہے ۔ اور پھر جب بات ہو افواج پاکستان کی تو یہ بات دنیا مانتی ہے کہ وطن عزیز پر ہر آن قربان ہونے کیلئے تیار رہنے والے پاکستان کے سپوت دنیا کے بہترین سپاہی ہیں۔
پاکستان پر کئی بار دشمنوں نے بری نظر ڈالی، ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر سب پر اچھے سے واضح ہو گیاکہ ہم وہ لوہے کا چنا ہیں جو آسانی سے کسی کا تر نوالہ نہیں بن سکتے ۔ حریت اور آزادی سےپیا ر ہمیں ہمارے خون میں ملا ہے ۔ کئی سو برس ہمارے ساتھ رہنے والی اور اکھنڈ بھارت کا نعرہ جپنے والی ہندو قوم جسے آج بھی پاکستان ہضم نہیں ہو سکا، اس نے کئی بار پاکستان کی خود مختاری اور آزادی پر حملہ کرتے ہوئے ہماری پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی مگر شاید وہ جانتی نہیں تھی کہ افواج پاکستان ہر دم ہر آن چوکس رہتی ہیں ۔ اسی شیر دل فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے بھائی شبیر شریف شہید کے نام سے سب واقف ہیں ،انہیں 1965ءکی پاک بھارت جنگ میں تیسرے بڑے فوجی اعزاز ستارہ جرات سے نوازا گیا۔شبیر شریف کو یہ فوجی اعزاز ایسے کارنامے پر ملا تھا جسے جان کر آپ بھی ان کی بہادری کی داد دیں گے ۔ہوا کچھ یوں کہ 1965میں لیفٹیننٹ شبیر شریف دشمن کے نرغے میں رہ جانے والی پاکستانی فوجی گاڑی کو دو جانباز ساتھیوں کے ہمراہ دشمن کی برستی ہوئی گولیوں سے نکال کر لے آئے ۔شبیر شریف کو اسی وجہ سے ستارہ جرات سے نوازا گیا ۔واضح رہے کہ انہیں شبیر شریف کو 71کی جنگ میں ان کی بے مثال شجاعت کی بنا پر پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…