بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ڈاکٹرعاصم کواہم عہدہ دے دیاگیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی کاصدرمقررکردیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کوپیپلزپارٹی کراچی کاصدرمقررکردیاگیاہے ۔ڈاکٹرعاصم کے پیپلزپارٹی کراچی کا صدرمقرر ہونے پرسینیٹرسعید غنی نے کہاہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین زمانہ طالب علمی میں بہت متحرک رہے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرسینیٹربھی منتخب ہوئے تھے ۔سعید غنی نے مزید کہاکہ ڈاکٹرعاصم جیل میں ضرورہیں لیکن عدالت میں 

اگلی پیشی پروہ رہاہوجائیں گے کیونکہ ان کے ساتھ دوسرے لوگ ایسے ہی مقدمات میں رہاہوچکے ہیں ۔سعید غنی نے کہاکہ اگرڈاکٹرعاصم حسین اس وقت مختلف الزامات میں جیل میں ہیں تواس کامطلب یہ نہیں کہ پارٹی ان کواکیلاچھوڑدے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعاصم کی پارٹی کےلئے بڑی قربانیاں ہیں جن کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ اگر الزامات ثابت نہیں ہوسکے تواس کامطلب ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین بے گناہ ہیں اوروہ پارٹی کوکراچی میں متحرک رکھیں گے کیونکہ وہ کراچی کے ڈائنامکس کوسمجھتے ہیں اوریہ قیادت کاایک اہم فیصلہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…