اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنمااورسابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے کہاہے کہ میراخاندان1970سے سیاست میں ہےجبکہ نوازشریف نے 1977میں سیاست کاآغازکیا۔انہوں نے کہاکہ ذراتاریخ درست کرلیں ۔چوہدری پرویزالہی نے ان خیالات کااظہارایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میراخاندان 1970سے سیاست کررہاہے اور1974میں مجھے ذوالفقارعلی بھٹوکے دورحکومت میں جیل بھیج دیاگیاتھاکیونکہ جب چوہدری ظہورالہی بھٹوکے خلاف تقرریں کرتے تھے
توملبہ گھروالوں پربھی گرتاتھااس وقت کون سی آمریت تھی اس وقت توذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت تھی اورایک دھلائی کیمپ بناہواتھاجوبھی مخالفت کرتاتھااس میں ڈال دیاجاتاتھا۔چوہدری پرویزالہی نے کہاکہ نوازشریف نے توسیاست کاآغاز1977میں کیااورایک آمرکی چھتری تلے سیاست شروع کی جبکہ میں نے اورچوہدری شجاعت حسین نے پہلاالیکشن 1974میں لڑاتھا۔پرویزالہی نے کہاکہ اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیاتوہم نے ڈلیورکیا۔انہوں نے کہاکہ میں شہبازشریف کوچیلنج کرتاہوں کہ آپ ان کواپنے ٹی وی چینل پربراہ راست لے آئیں
،میں اپنے پانچ سالہ دورحکومت کی کارکردگی بتائوں گااوروہ شہبازشریف اپنے پندرہ سالہ دورحکومت کی کارکردگی بتائیں ۔اگر ان کوجھوٹاثابت نہ کردوں تومیں سیاست چھوڑدوں گا۔
Shehbaz Sharif Apnay 15 Saal Ka Meray 5 Saal Se… by mubashirnadeem1979