ختم ہوجائے گی اور بجلی کی پیداوار 34ہزار میگا واٹ ہوجائے گی‘ بجلی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کرلئے جائیں گے‘ مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو بند کردیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے اہم جنریشن پلانٹس شمال میں ہیں اور لوڈ سنٹرز کے قریب ہیں اس کے لئے لمبی چوڑی ٹرانسمیشن لائن بچھانا ضروری نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوب میں پورٹ قاسم والے پلانٹ کی ٹیسٹنگ کے لئے بندوبست کرلیا ہے۔ ڈیزائن کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ کے الیکٹرک سے اس سلسلے میں بات کی ہے وہ ٹیسٹنگ کے لئے بجلی مہیا کریں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے 2014-15 میں 22ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کی تھی 2018 میں 34ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جب ہمارے پاس بجلی وافر ہوگی تو مہنگے ڈیزل پلانٹس استعمال نہیں کریں گے بلکہ انہیں بوقت ضرورت استعمال کریں گے۔ (ن غ)