اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

روسی کمپنیاں بھی اپنے جدید اسلحے سمیت پاکستان پہنچ گئیں،بڑی پیشکش

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپو میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے کہا ہے کہ دفاعی سامان بنانے میں بتدریج بہتری لارہے ہیں‘ نمائش میں شرکت کرنے والی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں اور وفود کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘ چار روزہ نمائش کیلئے ملکی اور غیر ملکی سامان حرب و ضرب سجا دیا ‘ ترکی کے جدید طیارے اور ایئر ڈیفنس سسٹم بھی نمائش کو چار چاند لگا رہے ہیں ‘روس کی تین کمپنیاں بھی جدید ترین اسلحے کے ساتھ موجود ہیں۔ وہ منگل کو دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈی جی ڈیفنس ایکسپو میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے کہا کہ ہم دفاعی سامان بنانے میں بتدریج بہتری لارہے ہیں۔انہوں نے نمائش میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں، وفود اور خصوصی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں 261 غیر ملکی ‘ 157 قومی کمپنیاں اپنے دفاعی مصنوعات پیش کررہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر، کے 8 ایئرکرافٹ، الخالد ٹینک، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ اور دیگر دفاعی ساز و سامان پیش کیے جارہے ہیں۔چار روزہ نمائش کیلئے ملکی اور غیر ملکی سامان حرب و ضرب سجا دیا گیا جبکہ ترکی کے جدید طیارے اور ایئر ڈیفنس سسٹم بھی نمائش کو چار چاند لگا رہے ہیں اور روس کی تین کمپنیاں بھی جدید ترین اسلحے کے ساتھ موجود ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ روس کے ساتھ پاکستان کے ایم آئی 35ہیلی کاپٹرز سمیت متعدد دفاعی معاہدے طے پاچکے ہیں جن پرعملدرآمد جاری ہے جبکہ روس نے پاکستان کو اسلحہ کی فراہمی کی مزید پیشکشیں بھی کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…