جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

وزیر داخلہ کی طبعیت میں بہتری نہ ہونے پر وطن واپسی کا شیڈول تبدیل

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لندن (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ فوری طور پر وطن واپس نہیں آ سکتے ‘ جونہی ان کی صحت بہتر ہو گی اور ڈاکٹرز انہیں سفر کی اجازت دینگے تو وہ وطن واپسی کا شیڈول طے کریں گے۔ وزیر داخلہ کے قریبی ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ وزیر داخلہ کے ہرنیا کے آپریشن کے بعد ان کی طبعیت دوبارہ خراب ہوئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز انہیں ہسپتال داخل کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز جلد اس بات کا فیصلہ کرینگے کہ ان کا دوسرا آپریشن کرنا ضرور ی ہے یا آپریشن کے نتیجے میں پیدا ہو نے والی خرابی کو ادویات کے ذریعے دور کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت وزیر داخلہ نے وطن واپسی کا جو شیڈول بنا رکھا تھا اس میں اب تبدیلی کر دی گئی ہے اور وہ مزید ایک ہفتے تک سفر نہیں کر سکتے۔ وزیر داخلہ نے اس ضمن میں و زیر اعظم نواز شریف کو بھی اطلاع دیدی ہے اور کہاہے کہ وہ وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں ہی کریں گے اور جب یہ بہتر سمجھا جائگا کہ ان کی صحت بہتر ہو چکی ہے اور وہ سفر کے قابل ہیں تو وطن واپسی کا پروگرام بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…