بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کا ناقابل یقین فیصلہ،حیرت انگیزاعلان کردیاگیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے این اے 258کے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، اس بات کا فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان نے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں منعقد ایک اجلاس میں کیا، اجلاس میں این اے 258کے ضمنی انتخاب اور موجودہ حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد ایم کیوایم (پاکستان ) کی جانب سے

این اے 258کے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا متفقہ فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی سندھ حکومت نے ضمنی انتخابات کے دوران سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اور دہشت گردوں سمیت ناپسندیدہ افراد کو استعمال کرکے مند پسند نتائج حاصل کئے اوریہ سلسلہ این اے 258کے ضمنی الیکشن میں بھی جاری رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے

پی ایس 127کی طرح این اے 258میں سرکاری طاقت کے ناجائز استعمال، دہشت گردوں کے استعمال اور دھاندلی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ جب ایم کیوایم کو آزادانہ طور پر الیکشن میں حصہ لینے نہیں دیاجارہا تو ایم کیوایم کے پاس این اے 258کے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…