اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہےکہ بلوچستان میں کوئی علیحدگی کی تحریک نہیں چل رہی بلکہ بلوچستان کی ایک جغرافیائی اہمیت ہے ۔سابق صدرپرویزمشرف نے ایک بھارتی ٹی وی کے ٹاک شومیں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں میں کوئی علیحدگی کی تحریک نہیں چل رہی بلکہ بلوچستان کی ایک جغرافیائی اہمیت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ براہمداغ بگٹی جوکہ دنیابھرمیں بلوچستان کی علیحدگی کےلئے شورمچارہاہے وہ ایک نوجوان آدمی ہے اوریہ سب کچھ بھارت کے ایماپرکررہاہےاوربھارتی ایجنسیاں یہ سب کچھ کروارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں چند سوافراد جوکہ بی ایل اے میں ہیں جس کوانڈیاسپورٹ کررہاہے وہ پروپیگنڈاکررہے ہیں اوردہشتگردی کررہے ہیں اوراس دہشتگردی میں بھارتی فوج ملوث ہے
۔انہوں نے کہاکہ حقیقت میں بھارت میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جس میں سے سب سے بڑی تحریک خالصتان کی ہے جوکہ دنیابھرمیں مظاہرے کررہی ہے اوربھارت میں سکھ خوش نہیں ہیں بلکہ وہ آزادی چاہتے ہیں اورخالصتان کی آزادی کےلئے سکھ جدوجہد کررہے ہیں ۔