کراچی (آئی این پی )امریکہ نے سندھ میں جدید سہولتوں سے آراستہ106 اسکولوں کی تعمیر کے لیے 15کروڑ50 لاکھ ڈالرز فراہم کر دیے ،پہلے مرحلے میں سندھ کے شہر روہڑی میں اسکول تعمیر کیاگیا ۔ سندھ حکومت کے ترجمان نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ ا مریکہ نے یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت سندھ میں جدید سہولتوں سے آراستہ106 اسکولوں کی تعمیر کے لیے 15کروڑپچاس لاکھ ڈالرز فراہم کیے ہیں۔جس سے پہلے مرحلے میں سندھ کے شہر روہڑی میں اسکول تعمیر کیاگیا ہے جومفت تعلیم کو فراہمی کویقینی بنائیگا۔انہوں نے کہا اس منصوبے کے تحت پسماندہ علاقوں کے بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے،سندھ حکومت نے حال ہی میں اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ ممکن انرولمنٹ کو یقینی بنانے کیلیے تعلیمی ایمرجنسی عائد کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہنے کہا تھا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور صوبائی حکومت پرائمری سے لے کر یونیورسٹی سطح تک تعلیمی معیار بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔