اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا ذرائع کے مطابق چمن میں بوغرہ روڈپر زوردار دھماکہ ہواہے۔ تفصیلات کے مطابق تازہ ترین میڈیا ذرائع کے مطابق چمن میں بوغرہ روذ پر زوردار دھماکہ ہواہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوغرہ روڈ پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی آواز کے بعد سکیورٹی فورسز اور لیویز فورس جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکہ پاک افغان سرحد کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ہلاکتوںاور زخمیوں بارے ابھی کوئی بھی بات قبل از وقت ہوگی ۔