اسلام آباد (آئی این پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انتظامی ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائے گا ، اس کے مکمل انضمام میں چار سے پانچ سال لگ سکتے ہیں ، کچھ عرصے بعد فاٹا کے ترقیاتی فنڈز چار گنا زیادہ ہو جائیں گے ۔ اتوار کو غیر ملکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا کے عمائدین ایف سی کے سخت مخالف ہیں ۔2018میں فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے لئے انتخابات ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامی ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہو گا۔فاٹا کے مکمل انضمام میں چار سے پانچ سال لگ سکتے ہیں ۔فاٹا کے لئے ترقیاتی فنڈز کچھ عرصے میں چارگنا زیادہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ سرتاج عزیز وزیراعظم کی جانب سے قائم فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔