فیصل آباد (آن لائن) پنجاب کے وزیرقانون وبلدیات راناثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ فیصل آبادمیونسپل کارپوریشن میں مخصوص نشستوں سمیت182کے ایوان میں ہمارے گروپ کو126نومنتخب چیئرمینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے سٹی میئر ہمارے ہی گروپ کا ہوگا لیکن مسلم لیگ ن کی مرکزی قیاد ت جو فیصلہ کر یگی وہ قبول ہوگا ۔ چوہدری شیرعلی نے میئرگورپ کے نام پر31اکتوبر2015کوایک ڈرامہ رچایا جوکہ میئر گروپ کے نام پر صرف لوٹ مار اور اجارہ داری قائم کر نا چاہتے تھے، ہم نے لوٹ مار کے تمام چورراستوں کوبندکردےئے ہیں۔ لوکل باڈی آرڈیننس میں ترمیم کرکے 8ڈپٹی میئربنانے کافیصلہ کیاگیاتھالیکن بعض قانونی اورعدالتی پیچیدگیوں کی بناء پر3ڈپٹی میئرزبنائے جائیں گے تاہم بلدیاتی اداروں کے مکمل طورپرفعال ہونے کے بعدترمیمی بل لاکرڈپٹی میئرکی تعداد8کی جائے گی جس کے بعد میئرکے رہائشی حلقہ کے علاوہ 4ڈپٹی میئرزدیں گے جبکہ ایک خاتون ڈپٹی میئرہوں گی ۔خواتین کوشامل کرنے سے معاشرہ آگے بڑھ سکتا ہے۔ آن لائن کے مطابق ان خیالات کا انہوں نے مخصو ص نشستوں پرمنتخب ہونے والے اپنے گروپ کے15نومنتخب ارکان کے اعزازمیں دئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقع پرارکان اسمبلی محمدنوازملک، میاں عبدالمنان،شیخ اعجازاحمد،حاجی خالد سعید ،حاجی الیاس انصاری صوبائی وزیراقلیتی اموروانسانی حقوق خلیل طاہرسندھو،فاطمہ فریحہ، وائس چیئرمین واسامیاں عرفان منان،سٹی میئرکے امیدوارمحمدرزاق ملک،شیخ محمدیوسف کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے 25میں سے 15منتخب ارکان نے بھی موجود تھے۔راناثنااللہ نے کہاکہ مخصوص نشستوں کے انتخابات کے فوری بعدبھی اپنے گروپ کے نومنتخب ارکان کوشوکیا جاسکتاتھامگراس لئے ایک ہفتہ بعدکیاگیا ہے تاکہ اکثریت کادعویٰ کرنے والوں پرحقیقت واضح ہوسکے۔خواتین ارکان نے ہمارے گروپ میں شامل ہونے کے لئے بہت منفی ہتھکنڈے برداشت کئے۔25میں سے آج15ہمارے درمیان موجودہیں اس سے قبل ہمارے ساتھی ارکان کے کسی دوسری جگہ پرنام پکارے گئے مگرجھوٹ عیاں ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیں گے اور تمام ارکان کوعزت اوراحترام دیں گے۔احساس محرومی نہیں رہے گا۔
چوہدری شیر علی بمقابلہ راناثناء اللہ،فیصلے کا اعلان ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































