پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اب بہت دیر ہوچکی یہ کام نہیں ہوگا،پرویزمشرف نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اب دیر ہوچکی ہے آرمی چیف کو توسیع نہیں ملے گی، لیڈر کا کام عوام کو ترقی اور خوشحالی دینا ہوتا ہے ، میری صرف کراچی نہیں پورے پاکستان پر توجہ تھی ، ایم کیو ایم تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ، تحریک انصاف نے 2013میں یوتھ کو متاثر کیا تھا مگر اب اس کی مقبولیت مانند پڑگئی ،2نومبر کے دھرنے پر یوٹرن نے تحریک انصاف کی مقبولیت کو بہت نقصان پہنچایا اور اگر پانامہ کے معاملے پر کچھ نہ ہوتو پی ٹی آئی کو اور نقصان ہوگا۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اب دیر ہوچکی ہے آرمی چیف کو توسیع نہیں ملے گی،

نوازشریف کے کسی آرمی چیف سے تعلقات اچھے نہیں رہے ، جنرل راحیل کے ساتھ نوازشریف کے تعلقات زبردست نہیں تھے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ وطن واپسی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا مگر 2018کے انتخابات میں بھرپور شرکت کروں گا ۔ سابق صدر نے کہا کہ متحدہ بانی کا کردار پاکستانی سیاست سے ختم ہو چکا ہے ، ایم کیو ایم تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے اس لئے ایم کیو ایم کا کردار سیاست سے ختم ہوگیا ہے اور پیچھے مہاجر کمیونٹی رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صرف اربن سندھ کی پارٹی ہے اور اربن سندھ کی سیاست مجھے سوٹ نہیں کرتی ، ایم کیو ایم کا نام اسٹیبلشمنٹ کو بھی قبول نہیں ہے ،مہاجر کمیونٹی کو اپنے آپ کو پاکستانی کہلوانا چاہیے ۔انہون نے کہا کہ اس وقت کے چیف جسٹس سوموٹو نوٹس لے کر کیا کر رہے تھے ، میں نے محدود مدت کے لئے ایمرجنسی نافذ کی تھی ،

پی ٹی آئی سے متعلق سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ تحریک انصاف نے 2013میں یوتھ کو متاثر کیا تھا مگر اب اس کی مقبولیت مانند پڑگئی ،2نومبر کے دھرنے پر یوٹرن نے تحریک انصاف کی مقبولیت کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، پانامہ کیس پر کچھ نہیں ہوا تو عمران خان کو مزید نقصان ہوگا۔ پاکستان آنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے چترال تک کی عوام کی توجہ کھینچ سکتا ہوں مگر اس کے لئے مجھے پاکستان آنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ اقتدار میں آنے والی (ن) لیگ نے عوام کو خوشحالی نہیں دی ، اگر ملک اسی طرح چلتا رہا تو آئندہ بھی (ن) لیگ جیت سکتی ہے ، کالا باغ ڈیم ملک کے لئے ضروری ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ 2007میں میں سمجھ رہا تھا کہ مسلم لیگ (ق) جیتے گی تو پھر ہم کالا باغ ڈیم بنائیں گے مگر نتائج توقع کے برعکس نکلے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…