لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف کی اکثر یت نے پانامہ کیس میں وکالت کیلئے ڈاکٹر بابر اعوان کو ’’فیورٹ ترین ‘‘قرار دیدیا جبکہ حامد خان کے متباد ل کے طور پر وکیل کا حتمی فیصلہ منگل کو کیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پارٹی کے
مر کزی قائدین کو لندن سے واطن واپسی پر بنی گالہ طلب کر لیا ہے
جہاں وہ مشاورت کے بعد پانامہ لیک کیس میں حامد خان کے الگ ہونے کی وجہ سے وکیل کی خالی ہونیوالی ذمہ داری کیلئے نئے وکیل کا انتخابات کر یں گے مگر تحر یک انصاف کے راہنماؤں کی اکثر یت نے اس کیس کیلئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کو فیورٹ ترین قرار دیدیا ہے جسکے بعد اس با ت کا قومی امکان ہے کہ عمران خان منگل کے روز لندن سے پاکستان وطن واپسی پر اس حوالے سے باقاعدہ ڈاکٹر بابر اعوان کے نام کا اعلان کر دیں گے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹربابر اعوان اور عمران خان ماضی میں ایک دوسرے کے شدید مخالف رہے ہیں اور آج کل بابر اعوان اور عمران خان کی تند و تیز جملوں پر مبنی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائر ہیں۔