ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ ظلم،جنر ل(ر) ضیاء الدین بٹ مشرف کیخلاف بول پڑے،جنرل راحیل شر یف کے بارے میں بڑا مطالبہ کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور (آئی این پی) جنر ل(ر) ضیاء الدین بٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کو فیلڈ مارشل بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مکمل خاتمے کیلئے جنرل راحیل شر یف کی ملک اور قوم کو بہت ضرورت ہے ‘پرویز مشرف بہت ڈرپوک ہے انکے دور میں پاک
افواج کا امیج متاثر ہوا ہے‘بھارت اپنی حر کتوں سے باز نہیں آیا تو دونوں ممالک میں ایٹمی جنگ ہو سکتی جس سے بھارت کا صفایا ہوجائیگا ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جس جرات اور کامیاب حکمت عملی کیساتھ افواج پاکستان نے جنرل راحیل شر یف کی قیادت میں جنگ لڑ ی ہے اس سے نہ صرف دہشت گردی کو بہت زیادہ حد تک کم کر نے میں مدد ملی ہے بلکہ ملک کے قبائلی علاقوں میں بھی ترقی اور خوشحالی نظر آرہی ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے

کہ جنرل راحیل شر یف کو فیلڈ مارشل بنا کر انکو نئی ذمہ داریاں دی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے نہ صرف اس ملک وقوم بلکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیساتھ بھی ظلم اور ناانصافی کی ہے جسکی بنیادی وجہ پرو یز مشرف کا ڈرپوک ہونا ہے کیونکہ وہ امر یکہ اور مغر بی طاقتوں سے بہت زیاہ خوفزدہ رہا ہے اور انکے مطالبات سے زیادہ انکی باتوں کو تسلیم کر تا رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…