کراچی(این این آئی)سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی تجویزدی ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں سابق صدر نے کہا کہ ایم کیوایم30سال تک اچھے طریقے سے چلتی رہی لیکن اب مزید نہیں چل سکتی لہذا اسے ختم کردینا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سابق گورنرسندھ عشرت العباد سانحے12 مئی میں ملوث نہیں ہیں۔ سندھی اور بلوچوں کی ایم کیوایم سے لڑائی میں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیو ایم مخالفین کو اسپور ٹ کیا۔انہوں نے ایم کیوایم کے سربراہ بنانے جانے کی کسی بھی خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہا میں تو ایم کیوایم کوختم کرنے کی تجویز دے رہاہوں سربراہ کیسے بن جاؤں؟۔