وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،ایک کروڑ20لاکھ درہم شریف فیملی کو بھاری پڑ گئے

19  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے بچوں کی جانب سے پاناما لیکس کے حوالے سے لندن فلیٹس کو قانونی اور جائز بنانے کیلئے قطری شہزادے حمد بن جاسم بن جبر الثانی کی طرف سے جو خط سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا ہے اس کے مطابق ایک کروڑ20لاکھ درہم کی منی ٹریل کی تفصیلات سامنے لائی جائیں اور سب سے پہلے اس تفصیل کو منتخب ایوانوں میں پیش کیا جائے شعیب صدیقی نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کا پارلیمنٹ میں ایک اور ٹی وی چینلز پر دو مرتبہ خطاب اور ان کی اہلیہ اور بچوں کے بیانات انتہائی تضادات کا مجموعہ ہیں اس ابہام کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر جامع اور حقائق پر مبنی وضاحت کی جائے تا کہ پاکستان کے20کروڑ عوام کو پاناما کے ہنگامہ سے باہر نکالا جا سکے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا معزز ایوان وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہے کہ اُن کے پیش کیے گئے خط کے مطابق قطر کے حمد بن جاسم بن جبر الثانی نے جن ایک کروڑ 20لاکھ درہم کا ذکر کیا ہے شریف فیملی اُس کے بلیک اینڈ وائٹ میں ثبوت پیش کرے اور بتائے کہ کیونکر صرف حسین نواز ہی اس کے مالک بنے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب ایوان ہونے کے ناطے وزیر اعظم اس اہم قومی مسئلے پر اراکین اسمبلی کے سامنے جوابدہ ہیں اور انہیں پنجاب اسمبلی کو اس معاملے پر مطمئن کرنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…