لاہور ( این این آئی) سوموار کوچھٹی کا اعلان ہو گیا, برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 973 ویں سالانہ عرس مبارک اور چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر کل ( پیر ) لاہور مین مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔ ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ( پیر ) کے روز ضلعی ادارے اور سکول بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ اور صوبائی ہیڈ کوارٹر کھلے رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے 15نومبرکوعام تعطیل کااعلان کیا تھا۔سندھ کے بے مثال صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کااعلان کردیاگیا تھا ۔
جس کا نوٹیفکیشن صوبائی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیا گیا تھا ۔
سوموار کوچھٹی کا اعلان ہو گیا
19
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں