جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

افغانستان کو پاکستان کا ایک صوبہ سمجھنے کی بجائے یہ کام کریں،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے فاٹا ریسرچ سنٹر کی جانب سے اسلام آباد میں منعقد کئے جانے والے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہر صورت میں اپنی افغان پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اور افغانستان کو پاکستان کا ایک صوبہ سمجھنے کی بجائے اسے ایک خود مختار ملک سمجھنا ہوگا اور یہ بات قبائلی علاقوں میں سماجی، سیاسی اور معاشی اصلاحات کی کامیابی کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن اور ترقی اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک افغانستان میں بھی امن نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افغان پالیسی کے اندر ایسے متعدد سوالات موجود ہ جن کے جواب نہیں دئیے گئے اور ان کے جواب دینے کی ضرورت ہے۔ حالیہ اصلاحات پیکیج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو ڈی ملٹرائز کرنے کی بجائے اس پیکیج میں اسے مزید ملٹرائز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس سالہ ترقیاتی پیکیج کی مالیت 800ارب روپے ہے اور اس خطیر رقم کو صرف سول اور ملٹری بیوروکریسی کے ہاتھوں میں نہ چھوڑ دیا جائے بلکہ قبائلی علاقوں کے منتخب نمائندوں کو بھی اس ترقی کے عمل میں شامل کیا جائے تاکہ احتساب شفافیت اور

نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سول ملٹری بیوروکریسی کو یہ خطیر رقم اپنے طور پر خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رواج ایکٹ کے ذریعے صوبے میں تین قوانین نافذ ہو جائیں گے۔ اضلاع کے لئے، صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں کے لئے اور دیگر قبائلی علاقوں کے لئے الگ الگ قوانین ہوں گے۔ اس طرح صوبے میں ان قوانین سے مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوں نے رواج ایکٹ پارلیمانی سکروٹنی کا مطالبہ کیا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے تجویز دی کہ قبائلی علاقوں میں لیویز کی فورس بنائی جائے جو کہ پولیس کے برابر اختیارات رکھتی ہو اور اس کی سربراہی پولیس افسر کریں نہ کہ پولیٹیکل ایجنٹ اور فوجی کمانڈر اس کی سربراہی کریں جیسا کہ ابھی ہو رہا ہے۔ اصلاحی پیکیج کے متعلق لیویز کی تعداد 12000 سے بڑھ کر تقریباً 33000 ہو جائے گی جو کہ خیبرپختونخواہ کی پولیس کی تعداد کی نصف ہوگی۔ اگر قبائلی علاقوں کو پانچ سالوں کے اندر خیبرپختونخواہ صوبے میں ضم کیا جاتا ہے تو یہ ضروری ہو جائے گاکہ لیویز کو ان پانچ سالوں میں پولیس میں ضم کر دیا جائے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…