جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت اور فوج کے درمیان مشاورت کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ‘ نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور فوج کے درمیان مشاورت کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے‘ مناسب وقت پر اعلان کردیا جائیگا‘ پانامہ لیکس کے معاملہ پر شور مچانے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے خیبر پختونخواہ حکومت دو این جی اوز چلا رہی ہیں‘ پارٹی ارکان کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی‘ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز رو رو کر ہمارے پاس فریاد لیکر آرہے ہیں‘

دوسروں کو کہتے ہیں استعفے دو اور خود ورلڈ بنک سے قرضے لے رہے ہیں ‘ پی ٹی آئی کی طرف سے اسمبلیوں سے استعفے دے کر واپس لینا تھوکے کو چاٹنے کے مترادف ہے ‘ ترک صدر کے دروہ لاہور پر اعترا ضات بلاجواز ہے‘ بدقسمتی سے ہماری سیاست کی نانی کا گھر لندن میں ہے‘2018میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن اور ہماری حکومت ہوگی ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پیپلزپارٹی کے سندھ کے حوالے چند مطالبات جائز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے ،تاہم ہنگامہ آرائی کی سیاست سے ملک کو نقصان ہوگا پیپلزپارٹی میں اس وقت ایسی کیفیت نہیں دیکھ رہا جس سے کوئی بڑی تبدیلی آسکتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدانوں نے احتیاط نہ برتی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا تو آنیوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق حکومت اور فوج کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے جلد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔ اداروں کو مظبوط بنانا ہوگا میڈیا محتاط رویہ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دینا چاہیے عدالت سے باہر شور مچانے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے استعفے دے کر واپس لئے جو تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی والے دوسروں کو کہتے ہیں استعفے دو۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار خیبر پختونخوا کی حکومت ورلڈ بنک سے قرضہ لے رہی ہے اور یہ حکومت دو این جی اوز چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز رو رو کر ہمارے پاس فریاد لیکر آرہے ہیں پارٹی میں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کے دورہ لندن کا علم نہیں بدقسمتی سے ہماری سیاست کی نانی کا گھر لندن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے دروہ لاہور پر اعتراضات بلاجواز ہے تر صدر کو کسی دوسرے صوبے نے دعوت ہی نہیں دی اس لئے وہ پنجاب کے علاوہ کہیں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا میں لوگ پی ٹی آئی سے متنفر ہوچکے ہیں 2018 میں وہاں مسلم لیگ ن اور ہماری حکومت ہوگی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…