اسلام آباد نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ دنوں دیکھا تھا کہ جہانگیر بدر کی نماز جنازہ پڑھانے کیلئے مولانا طارق جمیل کھڑے ہوئے تھے اور ایک اور سبز پگڑی والے عالم کھڑے ہوئے تھے ، اس وقت اعلان ہو رہا تھا کہ مولانا طارق جمیل نماز پڑھائیں گے۔ اچانک اسی وقت پگڑی والے مولانا طارق جمیل کو پیچھے کرتے ہوئے آگے آجاتے ہیں اور نماز جنازہ پڑھانے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں اور مولانا طارق جمیل اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کا ظرف ہے کہ انہوں نے اس بات پر کسی قسم کا تردد نہیں کیا۔ مولانا طارق جمیل نے جہانگیر بدر کا نماز جنازہ پڑھائے جانے سے پیچھے ہٹانے پر منہ سے ایک لفظ نہیں نکالا اور خاموشی سے پچھلی صف میں کھڑے ہو گئے اور نماز جنازہ پڑھانے والے کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی۔