کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے ۔طاہرالقادر ی نے مشورہ دیاہے کہ پاناما کیس کی پیروی کرنیوالے وکیل کو تبدیل کریں، اگر ایسا نہیں کرسکتے تو بابر اعوان جیسے بال کی کھال اتارنے والے وکیلوں کو شامل کریں۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاناما کیس میں وکیل تدیل کرنے کا مشورہ دے دیا، بولے کہ وکیل تبدیل نہیں کرسکتے تو 2 مزید وکیل شامل کرلیںانہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی ٹیم میں بابر اعوان جیسے بال کی کھال اتارنے والے وکیل شامل کریں، قطری شہزادے کا خط پیش کرکے وزیراعظم نے کھیل ختم کردیا، فیصلہ قطری شہزادے کے خط پر ہی ہوجانا چاہئے۔پی اے ٹی سربراہ نے ایک بار پھر واضح اعلان کیا کہ دسمبر میں وطن واپس آرہا ہوں۔