اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لندن میں مے فئیر فلیٹس کے سابق مالکان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکسان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں زیرسماعت پانامہ لیکس کیس کی
اگلی سماعت سے قبل لندن میں شریف خاندان کے مے فئیر فلیٹس کے سابق مالکان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کیس کی 29 نومبر کو ہونے والی اگلی سماعت سے قبل شریف خاندان کیخلاف ٹھوس شواہد اکٹھا کرنے کے غرض سے فلیٹس کے سابقہ مالکان سے ملاقات کریں گے۔اس دورے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ لندن جائیں گے اورضروری مشاورت میں ساتھ دینگے ۔